کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانیوالے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے ۔ مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹونٹی کی ٹیم سینٹرل سٹیج کی کوچنگ کریں گے ، اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے ، چیمپئن سینٹر سٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔یاد رہے کہ وہ دسمبرسے چارج سنبھال لیں گے ۔