لاس اینجلس( نیٹ نیوز ) بھارتی سٹارٹ اپ کمپنی ’’بیلیٹی الیکٹرک‘‘ نے عالمی فنڈنگ 40 کروڑ ڈالر جمع کرکے امریکہ میں رکشے چلانے کی تیاری شروع کردی ہے ۔یہ کمپنی ’’جی ایم ڈبلیو ٹاسک مین‘‘ کے نام سے ، بجلی سے چلنے والے لوڈر رکشے بنا چکی ہے جن کی سروس کا آغاز جلد ہی لاس اینجلس سے کیا جائے گا۔حیدرآباد دکن کے دو بھائیوں، راجہ اور راہول گائم نے 2015 میں بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کیا تھا جس کی صنعتی پیداوار اور عالمی فروخت کے لیے انہوں نے ’’گائم موٹر ورکس‘‘ (جی ایم ڈبلیو) کے نام سے ایک کمپنی قائم کرلی ہے ،بجلی والے رکشے کو انہوں نے ’’جی ایم ڈبلیو ٹاسک مین‘‘ کا نام دیا جو اب تک 15 ملکوں میں فروخت ہورہا ہے ۔