عمان (این این آئی)اردنی حکام نے بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل اردن میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والے ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ حکام نے کہاہے کہ گرفتار اسرائیلی تک اسرائیل قونصل خانے کو رابطے اور ملاقات کی اجازت دی گئی ہے ۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے مطابق اسرائیلی شخص کیخلاف قانونی کارروائی شرو کردی گئی ہے ۔