لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے ایک ہی وقت میں دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیبل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں ایئر مارشل ارشد ملک کے پی آئی اے میں بیک وقت سی ای او اور صدر کا عہدہ رکھنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے انکی تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر پی آئی اے کے سی ای او کے تقرر کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا۔ درخواست گزار نیبل کاہلوں ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل کی تقرری سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا، پی آئی اے میں صدر کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔