لاہور(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان اریگیشن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی اریگیشن ورکرز کانفرنس زیر صدارت چودھری خوشی محمد کھوکھر بمقام بختیار لیبرہال لاہورمیں منعقد ہوئی۔مقررین نے کہا کہ ہم اﷲ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہیں کہ محسن انسانیت ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں اور ہم ان کے امتی ہیں اور یہ بھی خوش قسمتی ہے کہ ہم یہ کانفرنس مبارک مہینے ربیع الاول میں کررہے ہیں ۔ اس موقعہ پر حکومت وقت سے پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ گروپ انشورنس کی کٹوتی شدہ رقم ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے محکمہ بجلی اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری نہ کی جائے ۔ ایماندار انتظامیہ کے ذریعے کارکردگی کو بہتر کیا جائے صوبہ بلوچستان میں ٹریڈیونینز کوبحال کیاجائے جائز مطالبات منظور کئے جائیں اریگیشن کے محنت کشوں نے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے لیبرہال سے ، خورشید احمد مزدور رہنما، چودھری خوشی محمد کھوکھر ، حاجی عزیز اﷲ ، سید صلاح دین ایوبی اور دیگر قائدین کی قیادت میں پریس کلب تک جلوس نکالا اور پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔