اسلام آباد( نیٹ نیوز) ارطغرل غازی میں سلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بالچین پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کیملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔اس حوالے سے پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دیدم بالچین ان کے برانڈ کے ونٹر کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔ماریہ بی اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترکی کے تاریخی اور ثقافتی مرکز میں موجود ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ دیدم بالچین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور بتایا کہ وہ سلجان خاتون کے ساتھ شوٹنگ کے لیے استنبول میں موجود ہیں۔انسٹا پر جاری ایک ویڈیو میں ماریہ بی نے کہا کہ ہم سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔اس موقع پر اداکارہ دیدم بالچین نے پاکستانیوں کے لیے 'جیوے جیوے پاکستان' کے الفاظ بھی کہے ۔