کوئٹہ(92نیوزرپورٹ)پاکستان دشمن پی ٹی ایم کا ایک اورجھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ابراہیم ارمان لونی کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ابراہم لونی کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ابراہیم ارمان لونی کی موت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی،کوئٹہ سنڈیمن ہسپتال کی رپورٹ نے پی ٹی ایم کی سازش فاش کردی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم نے ریاستی اداروں پر ابراہیم لونی کی موت کاالزام لگایاتھا۔2فروری 2019کوابراہیم لونی کی موت ہوئی،پی ٹی ایم کے ماضی میں بھی کئی دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ۔