کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے اوسلو میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نواز دیا۔ ایوارڈ تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایوارڈ تقریب میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ سنیما بہت طاقتور ہوتا ہے اور یہ لوگوں کی ذہنیت، رویے بدل سکتا ہے ۔ میرا دل سے ماننا ہے کہ ہالی وڈ فلمیں اور پروگرامز میرے ملک کی تضحیک کرتے ہیں اور ہمیں پسماندہ دہشتگرد کے روپ میں دکھاتے ہیں۔انہوں نے لالی وڈ کے حوالے سے بھی مشورہ دیا کہ ایسی فلمیں تیار کی جانی چاہیے جو پاکستان کے بارے میں ہو، صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں، جن کو عالمی ناظرین کو دکھا کر بتایا جائے کہ ہم بطور قوم کیسے ہیں۔