کراچی (سٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس مہں مفرورملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرعدالت کو مفرور ملزمان کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ پولیس مفرورملزمان کو گرفتارکرنے میں تاحال ناکام ہے جس پرعدالت نے مفرورملزمان بلال،حسنین اورغلام مصطفیٰ کواکتیس مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ گرفتار ملزمان میں ابوبکر اورغزالی بھی شامل ہیں علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ڈی ایچ اے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔