لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے گزشستہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان میں تعینات ایران کے نئے ایمبسڈر سید محمد علی حسینی سے ون آن اون ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں مختلف صنعتی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ منصوبہ بندی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور باہمی تجارت جو اسوقت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے اسے 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پاکستان کے معاشی نظام کے لئے انتہائی مثبت اور سود مند ثابت ہوں گے ، مشترکہ سرمایہ کاری سے تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔