پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمدبلور نے کہا ہے کہ ہارون بلور پر طالبان نے حملہ کیا ہے ، میں نے یہ نہیں کہا کہ طالبان نے نہیں مارا اور اپنوں نے مارا ہے ،ہمیں خود سمجھ نہیں آرہا کہ اب ہمیں کیوں ماررہے ہیں۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمدبلور نے کہا کہ ان لوگوں نے ہارون بلور کو مارا جن کو اس سے فائدہ ہو،میں نے یہ نہیں کیا تھا کہ حملہ طالبان نے نہیں کیا ،انکاکہنا تھا کہ میرے پہنچنے سے 6 منٹ قبل دھماکہ ہوا، وقت پر پہنچتا تو اچھا ہوتا،میری تو ویسی بھی زندگی کی شام ہے ، انکاکہنا تھا کہ اگر ہارون بلور کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیتی ہے توکوئی مسئلہ نہیں۔