کراچی ( 92 نیوزرپورٹ)صدرن لیگ شہباز شریف کی بدھ کے روزشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس کراچی میں شہبازشریف نے لندن میں موجودنوازشریف کی موبائل فون پرآصف زرداری سے بھی بات کرائی،اس دوران دونوں پارٹیوں کے چندرہنمابھی موجودتھے ،ذرائع کادعویٰ ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کے مستقبل کے سیاسی منظرنامے اوردیگرامورپربات چیت ہوئی۔موبائل فون پرکانفرنس کال کے دوران نوازشریف سے بلاول بھٹونے بھی بات کی،دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کی ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے ،قیادت میں اتفاق ہواکہ تنہارہ کرسیاسی پروازکرناناممکن ہے ۔