لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار اعجاز اسلم ڈرامہ سیریز’’جی ٹی روڈ‘‘کی ریکارڈنگ کروا کر کراچی واپس چلے گئے ۔انہوں نے سنیئر اداکارہ اسماء عباس، شائستہ جبیں،عنایت خان، سونیا مشعال ،کاشف محمود، خالد بٹ سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اندورن شہر کیساتھ لاہور کے مضافات میں کام عکسبند کروایا۔ دیگر کاسٹ میں میمونہ قدوس، سنبل شاہد،ثمینہ بٹ، عثمان راج ، افراء خان، فائزہ مصطفی، اجمل دیوان شامل ہیں۔