لاہور( شوبزڈیسک) اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی میرا شوبز کی دنیا میں آغاز ہے اورمیں نے ترقی کی کئی منازل طے کرنا ہیں ۔ نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،آگے بڑھنے کی جستجواور لگن کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں ،فلم،سٹیج اور ڈرامہ میڈیا کی ایک شکل ہے اور لوگ اس سے اثر لیتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر بے شمارڈرامے آن ائیر ہوتے ہیں اور سب کی کہانی یکسانیت کی بجائے ایک دوسرے سے الگ اور ایک سے ایک بڑھ کر ہوتی ہے ۔ہمارے ڈراموں کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم اپنی ثقافت کی پیروی کرتے ہیں ۔ثناء جاوید نے کہا کہ بعض اوقات پرستار اچانک ملاقات ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے ہیں ۔