مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کر دئیے اور تیسرے خاندان کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ حوارہ جیل میں قید فلسطینی اسیران نے خراب کھانے اور پینے کے پانی ، حفظان صحت سے متعلق سامان کی عدم فراہمی پر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس شہر جنوب میں سلوان قصبے میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردئیے جو دو بھائیوں سامر اور سلیمان القاق اور انکے خاندان کی ملکیت تھے ۔