ملکہ ہانس (نامہ نگار) اساتذہ ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدرچودھری محمد سرفراز، مرکزی چیئرمین پنجاب سید سجاد اکبر کاظمی نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع پاکپتن کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم، جنرل سیکرٹری محمد امجد خاں، تحریک انصاف کی ضلعی راہنما رخسانہ منظور بھٹی سمیت اساتذہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔