لاہور(جنرل رپورٹر) اساتذہ نے لازمی سروس ایکٹ ہوا میں اڑا دیا۔ میٹرک کے پہلے پرچے میں اساتذہ اور دیگر سپروئزری سٹاف سینٹرز پر نہ پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوا۔ محکمہ کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا تھا تاہم پھر بھی بہت سے اساتذہ ڈیٹوٹی پر نہیں پہنچے جس کی وجہ سے امتحان منعقد کرنے میں مشکل کا سامنا بھی آیا۔ گو پہلے روز کے پرچوں میں زیادہ بچے نہیں تھے ۔ پہلے روز 5 مضامین کا پیپر لیا گیا۔ فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، اور لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا گیا جبکہ سیکنڈٹائم میں غذا و غذائیت، اوجغرافیہ کے پیپرز ہوا۔ اس حوالے سے چئیرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کاکہنا ہے کہ اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے غیر حاضری کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز سے بات کی ہے ۔