لاہور(کلچرل رپورٹر) نعت، قوالی، غزل اور پوپ گائیکی میں ملک کے معروف گلوکار استاد شاہ جہاں خاں کا دلوں کو چھو جانے والا نعتوں کا نیا البم ’’حاضری ‘‘یو ایس جے کے پروڈکشن کے تحت ریلیز ہو گیا ہے جس کی شاعری اور کمپوزنگ ارمان جہان نے تیار کی ہے ۔ ربیع الاوّل کے مقدس مہینے کی خوشی کے حوالے سے البم میں سرکار دو عالم کی نہایت خوبصورت نعتیں پیش کی گئی ہیں۔سی ڈی کو استاد شاہ جہاں کے جدید ترین ایکوئپمنٹ سے لیس سٹوڈیو میں تیار کیا گیا ہے ۔ استاد شاہ جہاں خاں رواں ماہ کے آخر میں بیرون ملک دورے پر بھی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مختلف کنسرٹ اور محافل میں پرفارم کریں گے ۔