لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان نے ہمیشہ متاثرکیا ہے ، ان کے پیش کئے گئے کلام کو دوبارہ پیش کرنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ وہ جتنے بڑے گلوکارتھے ان کو گائیگی کو ہو بہو کاپی کرنا کسی بھی گلوکار کے لئے نا ممکن ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف قوالی بلکہ غزل اور نغموں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ، انہیں قوالی اورہر طرح کی موسیقی کے رموز پر دسترس حاصل تھی ۔ میں جب بھی کسی جگہ ان کی پیش کی گئی موسیقی سناتا ہوں تو بہت محتاط ہو تا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان نہ صرف میرے لئے بلکہ دیگر گلوکاروں کے لئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں او رجب تک موسیقی ہے استاد نصرت فتح علی خان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔