لا ہو ر (سپیشل رپو رٹر)قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ۔ حمزہ شہبازکے استقبال کیلئے آئی خاتون کارکن دھکا لگنے سے گاڑی کے سامنے گرگئی،کارکنوں نے انہیں اٹھایا،حمزہ شہباز نے پاس بلا کر حال احوال بھی پوچھا۔اپنے لیڈر کی جانب سے ہمدردی کے دو بول سن کر خاتون کارکن خوشی سے نہال ہو گئی جبکہ دیگر کارکن خاتون کو بارکباد دیتے رہے ۔