اسلام آباد(نیٹ نیوز ) وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کرنے کی رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی۔نمائندہ وزارت دفاع کے مطابق اسد درانی کے خلاف پہلی انکوائری مکمل کرکے دو نئی تحقیقات شروع کی ہیں اور دوہفتے میں ان سے جواب طلب کیا ہے ۔