لاہور (نامہ نگار)ملک اسد علی کھوکھر کو وزیر بلدیات پنجاب بننے کی خوشی میں جاوید کالونی میں حاجی بشیر احمد ،چودھری فلک شیرکی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ملک ریاض کوارڈنیٹر حلقہ پی پی 168 نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ حاجی بشیر احمد نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ملک اسد علی کھوکھر کی قیادت میں اپنے علاقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے جس سے نہ صرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہمارے بنائے ہوئے منصوبوں سے ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں ورکرز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ ہم مل کر پنجاب میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کا نفاذ کریں گے جس سے نہ صرف نئی لیڈرشپ کی تربیت ہوگی بلکہ اس حقیقی نیا پاکستان کا وجود عمل میں آئے گا۔ اس پروقار تقریب میں ملک عبدالمجید‘ بابوگجر‘ سیف الرحمن خان‘ چودھری تاج محمد‘ احمد رضا خان و دیگر علاقہ معززین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔