اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی چلانے میں پارلیمانی رہنماؤں کا تعاون درکار ہے ، حکومتی اور اپوزیشن بینچ جمہوریت اور پارلیمانی قدروں کی خوبصورتی ہیں، عوام نے ہمیں قیمتی ووٹ دے کر ایوانوں میں پہنچایا ہے ، ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور باہمی مشاورت کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی کریں گے ۔ انہوں نے یہ بات جی ڈی اے کی رہنما فہمیدہ مرزا اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، فہمیدہ مرزا اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسد قیصر کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔