اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں موجوداپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن کے رہنماؤں کو ایوان کی آج کی کارروائی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ۔اس موقع پر پارلیمانی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائے گی اور ایوان کی کارروائی میں پارلیمانی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس کی کاروائی جماعتی وابستگی سے بالا تر ہو کر چلائیں گے اور تمام ممبران کو ایوان میں بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے انہیں سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خواتین اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آئینی انداز میں چلانے پر مشاورت کی گئی۔سپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواتین اراکین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور 14ویں قومی اسمبلی میں خواتین اراکین کی جانب سے ایوان کی کاروائی میں جس بھر پور انداز میں حصہ لیاگیا وہ قابل ستائش ہے سپیکر نے خواتین اراکین کو قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ایوان کی کارروائی