مقبوضہ بیت المقدس،رملہ،لندن(اے ایف پی،صباح نیوز،این این آئی)قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث اور وزیر سمیت 6 فلسطینیوں کو گرفتارکر لیا،دوسری طرف انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی فرمانروا سے حماس کے سینئر رہنماڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، حماس نے بھی ٹرائل کی مذمت کی ہے ۔دریں اثنا حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مارچ کو فلسطینی شہریوں کی جانب سے 522 مزاحمتی حملے کئے گئے جن میں 10 صہیونی زخمی ہوئے ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے سعودی فرمانروا کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کا ٹرائل بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے ، اسرائیل نے فلسطینی گورنرعدنان غیث کو گزشتہ اٹھارہ ماہ سے کم عرصے میں عدنان غیث کوساتویں بار گرفتار کیاہے ۔