عمان (این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت 'یونیسکو' نے اپنے 207 ویں اجلاس میں متفقہ طور پرمقبوضہ بیت المقدس اور اس کی تاریخی دیواروں کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد منظور کیا ہے جس میں ان تاریخی مقامات پر یک طرفہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور کارروائیوں کے مسترد ہوئے انہیں باطل قرار دیا گیا ہے ۔قرارداد میں قابض ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ القدس کے پرانے شہر اور اس کی دیواروں کے تاریخی تشخص کی پامالی بند کرے یک طرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کو روکے ۔