مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیل ریاست نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب سے 63 ہزار فلسطینیوں کی بے دخلی کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ’’مرکز برائے العدالہ‘‘ کی ایک ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے جزیرہ نقب سیٹلمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ پیش کردہ اس منصوبے پر غور شر وع کر دیا ہے جس کے تحت جزیرے میں آباد 63 ہزار فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنا ہے ۔