رملہ (اے ایف پی )اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ فلسطینی شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مظاہرے کے موقع پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان علی ایمن شہید ہو گیا ۔خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری کر دی گئی ہے ۔قطری سفیر کا کہنا ہے کہ مالی مدد کا مقصد غزہ کی عوام کی بہبود اور مالی بحران میں مدد کرنا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کیلئے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد بینکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔اردن کے وزیر خارجہ ایمان صفادی نے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکنازی سے اہم ملاقات کی ہے ۔عالمی سطح پرکوریج اور کھلے پن کے اعتبار سے فلسطین 20 ویں نمبر پر آگیا۔ فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔ قطری سفیر نے کہا کہ کہ دوحہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے ۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔