تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل میں سالانہ مقابلہ حسن کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب تقریب میں موجود 93 سالہ خاتون کے سر پر تاج رکھا گیا اور انہیں ’’مس ہولوکاسٹ سروائیور‘‘ کا خطاب دیا گیا۔ حیفا شہر میں ہونیوالے مقابلے میں پولش نژاد تووا رینگر کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہیں جنگ عظیم دوم کے دوران نازیوں نے ڈیتھ کیمپ میں قید کیا تھا، تووارینگر کے والدین، چار بہنیں اور دادی کیمپ میں ہی مارے گئے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔تووارینگر نے کہا وہ بہت خوش ہیں، یہ میرے لئے بہت خاص ہے ،میری دعا اور خواہش ہے کہ آئندہ ہولوکاسٹ کبھی نہ ہو۔