عمان،غزہ (این این آئی ،صباح نیوز) کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے کہا ہے کہ اسرائیلی بدمعاشی کیخلاف عرب ممالک عملی اقدامات کریں۔اسرئیلی فورسز نے فلسطینی صحافی گرفتار کرلیا جبکہ تحریک حماس اور فتح کے رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر خوف طاری ہوگیا،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر مرزوق الغانم نے عرب پالیمنٹ کے سپیکر اور اپنے اردنی ہم منصب عاطف الطراونہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی خود مختاری صہیونی ریاست کی غنڈہ گردی اور بد معاشی ہے ، عرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برداری کو جرات منداہ موقف اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، کویت نے اسرائیلی توسیع پسندانہ منصوبے ، وادی اردن اور غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کی مسترد کردیا ہے ۔ دریں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی رہ نما ڈاکٹرامجد قبھا کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور استقبال کی کوریج کرنے والے صحافی طارق ابو زید کو حراست میں لے لیا۔