مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل نے فلسطینی خاندان کو گھر میں گھس کر زندہ جلانے اور تین افراد کو شہید کرنے میں ملوث ایک مجرم کو فوج میں بھرتی کرلیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے دوما میں 2015ء کو گھر میں گھس کر دوابشہ فلسطینی خاندان کو زندہ جلا نے میں ملوث ایک دہشت گرد کو پہلے عدالت سے بری کرایا اور اب اسے فوج میں بھرتی کرلیا ۔ اس سے قبل دوابشہ خاندان کے قتل میں ملوث ایک آباد کار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔