راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد جبار چوہدری کوموجودہ حالات میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیئے پرائس مجسٹریٹ کا درجہ تفویض کردیاگیاہے ،انھوں نے گذشتہ روزاپنی حدود میں پھل و سبزیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے ،اس دوران انھوں نے سرکاری نرخ کے برعکس پھل و سبزیاں فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر ستائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے ،اس موقع پر انھوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدائت کی کہ وہ موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ شہریوں کے لیئے سہولیات فراہم کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش ،پھل و سبزیوں کو فروخت کریں ،جو سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑائیں گے ،ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔