لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پارکوں میں لگے جھولوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھولوں کے معیار اور کیئے جانے والے حفاظتی انتظامات کو چیک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ناقص اور حفاظتی انتظام کا بندوبست نہ ہونے پر جھولوں کو نہ چلنے دیں۔یہ ہدایات عید کے ایام میں شہریوں کے پارک میں جا کر جھولے لینے کے پیش نظر دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے سی حضرات زون کے سٹاف کے ہمراہ پارکوں میں لگے جھولوں کی چیکنگ کریں۔