پشاور (صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔اسفند یار ولی خان نے 25ملین ڈالر کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کا الزام عائد کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات کوقانونی نوٹس بھیج دیا ، جس میں 14 دنوں کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور ہتک عزت مقدمے کے سلسلے میں عدالتی کارروائی شروع کرنے کا کہا گیا ۔سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے توسط سے قانونی نوٹس میں الزام کی وضاحت مانگی گئی ہے ۔ نوٹس میں صوبائی وزیر اطلاعات سے 14 دنوں میں معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔