اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم حکام نے موٹروے پر کارروائی کرکے کنٹینرسے 2 کروڑکی سمگل شدہ بھارتی اشیابرآمدکرلیں،کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی اشیامیں موبائل فونز،اعلیٰ کوالٹی کاکپڑا،خشک دودھ شامل ہے ، بظاہراشیاافغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈکے ذریعے منگوائی گئیں، بعدمیں تمام اشیاپاکستان دوبارہ سمگل کی گئیں، متعددنان کسٹم پیڈگاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔