لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ اشنا شاہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے میدان میں آ گئیں اورانہوں نے بانی پاکستان کا قول یاد دلا دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول لکھا، جس میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہے ۔آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کے لیے آزاد ہیں۔