لاہور(سٹاف رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں خاندان نعیمیہ کے بزرگ پروفیسر محفوظ الرحمٰن نعیمی،محمد تاجور نعیمی کے رسم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے علما اہل سنت نے کہاکہ اسلامی تعلیمات سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کادرس ملتاہے ۔ڈاکٹرسرفراز نعیمیؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒ کی دینی وتعلیمی خدمات مینارہ نورہے ۔عقیدہ ختم نبوت ا ورناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لئے نعیمی خاندان کاکردار تاریخ کاروشن باب ہے ۔ جابر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہنانعیمی خاندان کاطرۂ امتیاز رہاہے ۔ختم چہلم کی تقریب کی صدارت جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے فرمائی،تقریب کے شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ حالات جیسے بھی ہوں اشاعت دین کیلئے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے ۔ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے ڈاکٹرسرفراز نعیمیؒ،پرفیسر محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجورنعیمی کے بلندی درجات اورملکی سلامتی کیلئے دعاکرائی۔