اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بنچ تشکیل دئیے گئے ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی بنچ منگل کو شہر میں تجاوزات ، بنی گالہ میں بلند عمارتوں کے خلاف اور قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ چیف جسٹس اطہر من اﷲ و جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، چیف جسٹس اطہر من اﷲ و جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس عامر فاروق و جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محسن اختر کیانی و جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہونگے جبکہ سنگل بنچوں کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اﷲ ، جسٹس عامر فاروق ودیگر کردیںگے۔