لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی علماء کونسل کی اتحاد امت کانفرنس میں کہاگیا ہے کہ اسلام میں تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔اسلام کے نام پر گمراہی اور فتنہ پھیلانے والے دین اسلام کے تشخص کو مسخ کررہے ہیں۔اسلام امن،محبت ،رحمت اور روداری کا دین ہے ۔مسلمانوں کی فلاح ونجات اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔اسلام امن و سلامتی ، عدل وانصاف اور انسانیت کا درس دیتا ہے ۔کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی علماء بورڈ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کی جبکہ مولانا عبید الرحمن ضیائ،مولانا یار محمد عابد ،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا محمد شاہ نواز فاروقی ،مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ محمد شعبان صدیقی،حافظ شعیب الرحمن ،مفتی حفظ الرحمن بنوری،حافظ محمد طیب قاسمی ،علامہ حفیظ الرحمن کشمیری اورمیاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔