حیدرآباد (صباح نیوز)ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جج کولسے پاٹل کا کہنا ہے ہندوستان میں اسلامی فوبیا کی جڑ آر ایس ایس اور منوواڈ کا زہریلا نظریہ ہے ۔ساورکر اور گول والکر جیسے لوگوں نے آئین کے ذریعہ تمام شہریوں کو دی گئی مساوات کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ خود کو اعلی اور دوسروں کو کمتر سمجھتے ہیں، انہوں نے ہندو ذات کے لوگوں کو اپنے پیروں تلے کچلنے کے لئے اسلامو فوبیا بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولسے پاٹل نے کہابرہمنواد کی وجہ سے ناانصافی کا شکار افراد نے عیسائیت ، بودھ ازم ، سکھ یا اسلام قبول کرلیا۔کولسے پاٹل بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے دوران بھارتی مسلمانوں کے کردار کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے مسلم بھائیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہاملک میں چند مسلمان ایسے ہیں جو ہندوتوا طاقتوں کو اسلامو فوبیا پھیلانے کے لئے چارہ فراہم کرتے ہیں،سابق جج نے مسلمانوں سے اسلامو فوبیا پھیلانے کے لئے چارہ دینا بند کرنے کی اپیل کی اور کہادلتوں، مسلمانوں ، ادیواسیوں کو اپنے ساتھ تمام برادریوں کے غریبوں کو ساتھ لے کر آنا چاہئے تب ہی ہم اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔