لاہور (سٹاف رپورٹر ) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلامی تحریک نائیجریا کے سربراہ آیت اﷲ ابراہیم زکزکی کی جیل میں زندگی کو لاحق خطرات اور حکومت کی طرف سے غیر قانونی ظالمانہ پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔زکزی وہ مجاہد عالم دین ہیں ہیں جنہوں نے نائجیریا میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا اورکروڑوں کی تعداد میں اسلام کی طرف آنے والے عوا م ان کی قوت بنتے گئے ۔ لیکن استعماری قوتوں اور متعصب طبقات کو یہ عوامی بیداری برداشت نہ ہوئی اور ان پر ظالمانہ ریاستی مشینری کے استعمال سے ان کے حوزہ علمیہ پر حملہ کیا ۔ دسمبر2015 ء میں تین سال قبل آیت اﷲ ابراہیم زکزکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔