لاہور (پ ر ) اسلامی مائیکروفنانس کمپنی ، اخوت کے بانی، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے پاکستان ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس(اے سی سی اے ) کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کیا اور اے سی سی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجی اینڈ ڈیویلپمنٹ، ایلن ہیٹ فیلڈ سے اے سی سی اے کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔یہ ملاقات 12جولائی 2019ء کوہوئی۔ ڈاکٹر ثاقب کے دورۂ لندن کا مقصد پاکستان اور،دنیا بھر میں، خواندگی اور مائیکروفنانس کو فروغ کے لیے برطانیہ کے ایوان بالا کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرنا اور عالمی پیشہ ور ادارے کے ارکان سے ملاقات کرنا تھا۔