کابل (این این آئی) امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل،عالمی ادارے سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے اور سکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، عالمی برادری عارضی نہیں بنیادی امداد فراہم کرے ، محمد حسن اخوند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سکیورٹی قائم کردی گئی ہے ۔دریں اثناافغانستان کے مختلف صوبوں میں گیس بھرجانے اور لینڈسلائیڈنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک ہی خاندان کے 5 افرادسمیت مجموعی طورپر9افغان شہری جاں بحق اور4 دیگر زخمی ہوگئے ،افغان صوبہ کنڑ میں نامعلوم مسلح شخص کی موٹرکار پر اندھادھند فائرنگ سے 6افغان شہری جاں بحق ،3 دیگر زخمی ہوگئے ۔