تہران(نیٹ نیوز ) ایران نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک سے جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کیلئے تیارہیں۔اقدام سے اسلامی قوموں کی ترقی کاراستہ ہموار ، بدخواہوں اور سامراج کیخلاف امت مسلمہ میں اتحاد پیدا ہوگا،ایران کی جوہری توانائی کے شعبے کے ترجمان نے کہا ہے نئی اسلامی تہذیب کا راستہ ہموار کرنے اور عالم اسلام کے عوام کی بھلائی کے مقصد سے ایران اسلامی دنیا کے ملکوں کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی میں تعاون کے لئے تیار ہے ۔بہروز کمالوندی نے اسلامی وحدت کانفرنس کے بیرونی مہمانوں سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ یہ مہمان تہران میں شہید فخری زادہ تحقیقاتی ری ایکٹر اور ایٹمی صنعت میں ایران کے حالیہ کارناموں کو دیکھنے گئے تھے اس ری ایکٹر میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ریڈیو آئی سو ٹوپ بنائی جاتی ہے ۔انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس قول کا حوالہ دیا کہ امت مسلمہ ایک بہت ہی فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑی ہے جس میں ایک طرف مختلف علوم و فنون میں ترقی سے انسانیت کا بھلا ہوا تو دوسری طرف یہی علوم و فنون بے عمل سائنسدانوں کی مدد سے سامراج کے ہاتھوں کمزور قوموں کے لوٹے جانے کا سبب بنا ہے ۔