رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے راہ ہدائت اور مشعل راہ ہیں،اگرتمام مسلمان ان پر عمل پیرا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام دنیاوی مسائل سے چھٹکارا نہ حاصل کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،احتساب کا نظام حضرت عمر فاروق ؓکے دور خلافت کے نظام پر عمل کرنے سے ہی لایا جاسکتا ہے ،علماء اور عوام فرقہ واریت پھیلانے کے خلاف متحد ہوجائیں ۔