اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹرقبلہ ایازکو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقرر کرتے ہوئے کونسل کی12 خالی نشستوں پر ممبران کی تقرریوں کی بھی منظوری دے دی۔گزشتہ روز صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریاں کیں۔کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف،محمد حسن حسیب الرحمٰن ، دارالعلوم حقانیہ ،اکوڑہ خٹک کے مولانا حامد الحق حقانی ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ کواسلامی نظریاتی کونسل کا ممبرمقررکردیاگیا۔