اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ، احتساب عدالت اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرنل (ر )انعام الرحیم کی چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوگی،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس سناجائیگا،پمز کے ڈاکٹر طارق محمود کی پروموشن کے کیس میں عملدرآمد نہ ہونے پر سیکرٹری صحت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی،سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل بھی سنی جائیگی۔ بی فور یو کمپنی کے ملازم فیصل ایوب کی درخواست ضمانت اور نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں خورشیدانور جمالی کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوگی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آج نور مقدم قتل کیس کی سماعت اور تفتیشی افسر پر ملزمان کے وکلا کی جرح ہوگی۔احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس میں سابق سیکرٹری شاید رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ متوقع ہے ۔