اسلام آباد،مردان ( سٹاف رپو رٹر، نمائندہ 92 نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے نو ٹیفکیشن کے مطابق بارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو جزوی ڈی سیل کر دیا گیا جبکہ وفاقی ضلعی انتظامیہ نے بہارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال میں واقع بلال مسجد،مکی مسجد اور ملحقہ علا قے اور شہزاد ٹائون کی گلی نمبر 6 بھی لاک ڈائون رہے گی۔ ڈی سیل علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اورعوام الناس سے التماس ہے کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں۔عوام کے تعاون سے ہی کرونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہے ۔ ادھر مردانکی یونین کونسل منگاہ کوڈی سیل کرکے وہاں 22 دن سے جاری لاک ڈائون ختم کردیا گیا ،تاہم کورونا سے جاں بحق ہونے والے سعادت خان اور ان کے 2 ساتھیوں کمال الدین اور عالم زیب کے محلے بدستور سیل ر ہیں گے ۔ضلعی انتظامیہ نے حساس محلوں کے داخلی راستوں پر سینی ٹائزر گیٹ نصب کردئیے ہیں جس سے گزرے بغیر کو ئی بھی مکین ان آئو ٹ نہیں ہوسکے گا،لاک ڈائون کے خاتمے کے بعدمنگا کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔