پشاور(ممتاز بنگش) الیکشن کمیشن حکام کی غفلت کی وجہ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے کامیابی کے نوٹیفکیشن اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال موصول نہیں ہوسکے جسکی وجہ سے اسمبلی سیکرٹریٹ تاحال نومنتخب اراکین اسمبلی کے ناموں سے لاعلم ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی طرح نومنتخب اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کے کامیابی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی سیکرٹریٹ کوکامیاب نومنتخب اراکین اسمبلی کے ناموں کا بھی علم نہیں ہے ،ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہونے کے باعث مزید دو روز اسمبلی سیکرٹریٹ کو نومنتخب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن ملنے کا امکان نہیں ہے ،ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے اہلکار نومنتخب اراکین اسمبلی کے نام اسمبلی گیٹ پر سرکاری طور پر دستیاب نہ ہونے کے باعث نہیں دے سکیں گے ،حلف اٹھاتے وقت اسمبلی سیکرٹریٹ کو اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوسکے گی کہ جو رکن حلف اٹھا رہا ہے اس کی کامیابی کا اعلامیہ جاری بھی ہوا ہے کہ نہیں،ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بار بار کامیاب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن طلب کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن آخری اطلاعات آنے تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو کامیاب اراکین کو نوٹیفکیشن فراہم کرنے میں ناکام تھا جو الیکشن کمیشن حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے ۔ نوٹیفکیشن نہ ملے