لاہور ( سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گھی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ۔ 11 ماہ میں موجودہ حکمرانوں کی طرز حکمرانی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ثابت ہو ئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر شعبہ رابطہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ا حباب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں خالد احمد بٹ، عبدالوہاب نیازی عتیق الرحمن، عمران ظہور غازی، خالد احمد بھٹی، رانا انوار سعید و دیگر قائدین موجود تھے ۔